سات پشت

( سات پُشْت )
{ سات + پُشْت }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سات' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'پشت' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٨ء سے "نواہی دربار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : سات پُشْتیں [سات + پُش + تیں (ی مجہول)]
١ - آباو اجداد، اسلاف، (مجازاً) پورا خاندان۔
"سب معلوم ہیں تیری یہ باتیں بے ایمان کہیں کا، سالے سات پشت کا کھایا اگلنا پڑے گا۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ٧٦ )