سات سمندر

( سات سَمَنْدَر )
{ سات + سَمَن + دَر }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سات' کے ساتھ ہندی سے ماخوذ اسم 'سمندر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٥٢ء سے "قصہ کا مروپ و کلا کام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دنیا کے سات قدیم دریا یا بحر اعظم (بحر اخضر، بحر عمان، بحر قلزم، بحر روم، بحر اسود، بحر ظلمات اور بحر بربر)؛ (مجازاً) بحر ذخار۔
 تنکا ایک اور سات سمندر جائے کہاں موجوں سے نکل کیا      ( ١٨٨٤ء، مناجات بیوہ، ٦ )
٢ - لڑکوں کا ایک کھیل، پہلا، دو جا باچمو رانی۔ (مہذب اللغات)
  • Seven seas;  name of a game