دیر و حرم

( دَیر و حَرَم )
{ دَے (ی لین) + رو (و مجہول) + حَرَم }

تفصیلات


فارسی زبان سے مشتق اسم 'دیر' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی سے مشتق اسم 'حرم' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٩ء سے "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - کعبہ اور بت خانہ۔
 سر بر گریباں دیر و حرم کون سنائے قصۂ غم      ( ١٩٨٣ء، حصارِ انا، ٨٥ )