دیرپا

( دیرپا )
{ دیر (ی مجہول) + پا }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دیر' کے بعد مصدر 'پائیدن' سے صیغہ امر 'پا' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٣٨ء سے "ستۂ شسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - دیر تک قائم رہنے والا، مستحکم، پائدار، مضبوط، عرصے تک باقی اور برقرار رہنے والا؛ طولانی۔
"ترقیاتی معاشی منصوبوں کے دیرپا، مربوط اور منفعت بخش کوائف مرتب ہو سکیں گے۔"      ( ١٩٧٧ء، معاشی جغرافیۂ پاکستان، ٥ )
  • Durable
  • lasting
  • firmness