دیسی گھی

( دیسی گھی )
{ دے + سی + گھی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'دیسی' کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم 'گھی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٨ء سے "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ خالص گھی جو ہمارے ملک میں دودھ کو دہی کی شکل دینے کے بعد اس سے حاصل کرتے ہیں۔
"دیسی گھی تو اب جیسے عنقا ہو گیا ہے۔"      ( ١٩٦٨ء، مہذب اللغات، ٣١٠:٥ )