سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دیسی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'زُبان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٨ء سے "حالاتِ سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع : دیسی زُبانیں [دے + سی + زُبا + نیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی : دیسی زُبانوں [دے + سی + زُبا + نوں (و مجہول)]
١ - ملکی زبان، علاقائی بولی (ولائتی کی ضد)۔
"١٨٣٧ء اور ١٨٣٩ء میں فارسی کی جگہ اردو کو رواج دینے کے سلسلے میں جو احکامات جاری کئے گئے تھے۔ ان میں سے ایسی شقیں بھی موجود تھیں جن کی آڑ لے کر، انگریز اپنے مقبوضہ علاقوں میں کسی بھی دیسی زبان کو رائج کر سکتے تھے۔"
( ١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازع، ٥٦ )