سادی وضع

( سادی وَضْع )
{ سا + دی + وَضْع }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سادی' کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم 'وضع' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٩ء سے "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - تکلف اور بناوٹ سے پاک، سادہ طبیعت۔
"نواب صاحب بڑے آدمی ضرور ہیں مگر بڑی سادی وضع کے ہیں انہیں پرتکلف لباس میں نہیں دیکھا۔"      ( ١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ٢٩٦:٦ )
٢ - جس پر پھول بوٹے نہ ہوں، سادہ ڈیزائن۔
"ہم نے تم سے سادی وضع کی گرنٹ منگائی تھی، تم بیل بوٹے کی جھاڑی دار اٹھا لائے۔"      ( ١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ٢٨٦:٦ )