سال خوردہ

( سال خُورْدَہ )
{ سال + خُر (و غیر ملفوظ) + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد ' خوردن' مصدر سے صیغہ حالیہ تمام 'خوردہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بوڑھا، معمر، تجربہ کار، خرانٹ۔
 وطن سے گیا تو جواں سال تھا وہ مگر سال خوردہ تھا جب گھر کو لوٹا      ( ١٩٨٥ء، خواب در خواب، ١٨٦ )
٢ - کہنہ، پرانا دھرانا، دیر تک سینت کر رکھا ہوا؛ برتا ہوا؛ مستعملہ۔
"سال خوردہ تانگے کی گھڑ گھڑاہٹ سنی۔"      ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٢٠٩ )
  • Old in years
  • old
  • aged;  worn-out;  experienced