سال شمسی

( سالِ شَمْسی )
{ سا + لے + شَم + سی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی سے ماخوذ صفت 'شمسی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٥ء سے "صحیفہ ولا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
١ - وہ سال جس کا حساب سورج کے گرد زمین کی گردش سے کیا جاتا ہے، یہ تقریباً تین سو پینسٹھ دن کا ہوتا ہے اور لیپ کے سال میں 366 دن کا۔
 سال شمسی کا پتا دفتر عالم میں نہیں میر کے گرد زمیں کو جو نہیں اب حرکت      ( ١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفہ ولا، ١٦٢ )