سال نو

( سالِ نَو )
{ سا + لے + نَو (و لین) }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد کسرہ صفت لگا کر ہندی سے ماخوذ اسم صفت 'نو' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٥٨ء "تارِ پیراہن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
١ - جنتری کی رو سے ایک سال کے ختم پر شروع ہونے والا تازہ یا اگلا سال، نیا سال۔
 باب غم بند ہوا باب طرب باز ہوا سال نو دیکھیے کس دھوم سے آغاز ہوا      ( ١٩٥٨ء، تار پیراہن، ١٨٣ )