فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سال' کے بعد کسرہ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ہجری' لگانے سے مرکب بنا۔ ارد میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - قمری سال جس کا آغاز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمانے کی تاریخ سے ہوا (مہینوں کے نام درج ذیل ہیں: محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الآخر، جمادی الاول (الاولٰی)، جمادی الآخر (جمادی الاخریٰ)، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذی قعدہ، ذی الحجہ)۔
جستجو تھی سال ہجری کی مجھے ناگہاں یہ غیب سے آئی صدا
( جلیل لکھنوی (مہذب اللغات) )