سالانہ گردش

( سالانَہ گَرْدِش )
{ سا + لا + نَہ + گَر + دِش }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سالانہ' کے بعد فارسی اسم 'گردش' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٦ء سے "جغرافیۂ طبعی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - زمین کا آفتاب کے گرد ایک سال میں پورا چکر مکمل کرنے کا عمل۔
"زمین آفتاب کے گرد گردش کرتی ہے اور زمین کی اس گردش کو سالانہ گردش کہتے ہیں۔"      ( ١٩٠٦ء، جغرافیۂ طبعی، ٢٨ )