سالم الاعضا

( سالِمُ الَاعْضا )
{ سا + لِمُل (ا غیر ملفوظ) + اَع + ضا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں اسم صفت 'سالم' کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'عفو' کی جمع 'اعضا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٧٠ء سے "اردو نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - تندرست، جس کے تمام اعضا درست ہوں۔
"محکمہ جنگ نے اٹھارہ برس سے زائد عمر والے تندرست سالم الاعضا مردوں کو بھی جبریہ بھرتی کرنا ہی مناسب بلکہ ضروری سمجھا۔"      ( ١٩٧٠ء، اردو نامہ، کراچی، ٩٠:٣٥ )