سامانی

( سامانی )
{ سا + ما + نی }
( فارسی )

تفصیلات


سامان  سامانی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سامان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩١٦ء سے "سوانح خواجہ معین الدین" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - سامان (سام) بن نوح کی طرف منسوب، آل سامان۔
"سامانی سلسلہ سلاطین کا عروج خراسان اور ماوراء انہر میں تھا۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٦٤٢:٣ )