سانڈا

( سانْڈا )
{ ساں + ڈا }
( پراکرت )

تفصیلات


سانْڈ  سانْڈا

پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سانڈ' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقہ تکبیر و تحقیر لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٠ء سے "کلیات نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد ندائی   : سانْڈے [ساں + ڈے]
جمع   : سانْڈے [ساں + ڈے]
١ - موٹے گرگٹ سے مشابہ جانور جس کے جسم پر بال نہیں ہوتے لیکن مگرمچھ کی طرح دم پر ہوتے ہیں۔ ہاتھ پاؤں میں پانچ پانچ انگلیاں ہوتی ہیں۔ اس کی چربی گھٹیا کے لیے مفید بتائی جاتی ہے، اس سے طلاء بناتے ہیں، موسل۔
"سانْڈے سڑک عبور کر کے کھڈ میں اتر گئے۔"      ( ١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ١٣٥ )
  • a species of sand- lizard.