سانڈنی سوار

( سانْڈْنی سَوار )
{ سانْڈ (ن غنہ) + نی + سَوار }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سانڈنی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سوار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٤٧ء سے "بہادر شاہ کا روزنامچہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اونٹ کی سواری جاننے والا ماہر اور مشاق شخص۔ (علمی اردو لغت؛ پلیٹس)
٢ - وہ قاصد جو تیز رفتار اونٹنی پر سوار ہو کر خبر لے جائے، نامہ بر، پیغام رساں۔
"یہ سانڈنی سوار سوار ہو کر اُسی وقت روانہ ہوا۔"      ( ١٩٢٨ء، باتوں کی باتیں، ٣٤ )