پراکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سب' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'رس' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٨ء سے "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔
"جہاں پناہ جب شرب کی طرف توجہ فرماتے ہیں تو یا افیون و کوکنار نوش فرماتے ہیں (جس کو قبلۂ عالم سب رس کہتے ہیں) تو ملازمین ان کو خوانچوں میں بھر حضور میں پیش کرتے ہیں۔"
( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١٢١:١٩ )