سبزی منڈی

( سَبْزی مَنْڈی )
{ سَب + زی + مَن + ڈی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سبزی' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'منڈی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٢ء سے "نقلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - وہ جگہ جہاں ترکاریاں سبزیاں اور پھل پھلار بکتے ہیں۔
 سبزی منڈی ہی سے لے جائیں گے سب ہاتھوں ہاتھ جنم اسٹمی کی رات کو کھیرا بن جا      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٣:٢٠ )
  • vegetable market.