سپرنٹنڈنٹ

( سُپْرِنْٹِنْڈِنْٹ )
{ سُپ + رِن + ٹِن (کسرہ ٹ مجہول) + ڈِنْٹ (کسرہ ڈ مجہول ، ن غنہ) }
( انگریزی )

تفصیلات


Superintendent  سُپْرِنْٹِنْڈِنْٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٨٥ء سے "فسانہ مبتلا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مہتمم، نگران کار، سربراہ کار کسی ضلع، علاقے یا مخصوص حلقے کا منتظم۔
"سپرنٹنڈنٹ مرکزی امتحاں یا چھپائی اور تقسیم سے وابستہ عملہ کو ورغلا کر ساتھ ملا لیا جائے۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ١٤جنوری، ١ )