سپروائزر

( سُپَرْوائِزَر )
{ سُپَر + وا + اِزَر (کسرہ ا مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Supervisor  سُپَرْوائِزَر

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٧ء سے "شہاب نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : سُپَرْوائِزَرْز [سُپَر + وا + اِزَرْز]
جمع غیر ندائی   : سُپَرْوائِزَرْوں [سُپَرْ وا + اِز + روں (و مجہول)]
١ - کسی کام کی نگرانی کرنے والا، نگراں، منتظم افسر۔
"سپروائزر ان اشیاء کو وصول کر کے بڑی پابندی سے قصبوں اور شہروں کی دکانوں میں فروخت کر ڈالتے تھے۔"      ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٢٣١ )
  • supervisor