تفصیلات
Sapervisor سُپَرْوائِزَر سُپَروائِزْری
انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'سپروائزر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٨ء سے "انتخاب غزل" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سپروائزر کا عہدہ اور اس کے فرائض منصبی۔
"ہمیشہ فیکٹریوں میں کہیں اکاؤٹنٹی اور کہیں سپروائزری کی۔"
( ١٩٨٨ء، شاد عارفی، انتخاب غزل، ٢٥ )