سپریم کورٹ

( سُپْرِیم کورْٹ )
{ سُپ + رِیم + کورْٹ (و مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'سپریم' کے ساتھ انگریزی اسم 'کورٹ' اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٨ء سے "نوابی دربار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )
١ - کسی ملک کی سب سے بڑی عدالت، عدالت عالیہ۔
"افتتاحی اجلاس میں سپریم کورٹ پاکستان کے سابق چیف جسٹس ڈاکٹر انیس اے رحمان نے اپنی تقریر کے آخر میں بڑے سوزو درد سے یہ الفاظ کہے۔"      ( ١٩٨٥ء، پاکستان میں نفاذ اردو کی داستان، ٢٢ )
  • supreme court.