سپلیمنٹ

( سَپْلِیمَنْٹ )
{ سَپ + لی + مَنْٹ (فتحہ م مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Supplement  سَپْلِیمَنْٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٧ء سے "صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اضافہ، وہ چیز جو کمی پوری کرنے کے لیے بڑھائی جائے، ضمیمہ، اضافہ کردہ، تحتی، ذیلی، زائد از معمول۔
"پاکستان کے بعض جید اور معتبر اخبارات کو علامہ اقبال پر سال میں ایک بار بھی دو چار صفحے کا سپلیمنٹ شائع کرنے کی توفیق نہیں ہوتی۔"      ( ١٩٨٧ء، صحیفہ، لاہور، اکتوبر، دسمبر، ١٣٧ )
  • supplement