اتمام حجت

( اِتْمامِ حُجَّت )
{ اِت + ما + مے + حُج + جَت }

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب اضافی ہے۔ لفظ 'اِتْمام' کے ساتھ 'حُجَّت' بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ ١٨١٢ء کو "گل مغفرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - سمجھانے کی آخری کوشش، آخری دلیل، فیصلہ کن بات۔
"تاہم محض اتمام حجت کے لیے دھان کی باریک بھوسی نلی کے ذریعے مریض کے نتھنوں میں پھنکوا دیں۔"      ( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٤٢ )