سحر کار

( سِحْر کار )
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + کار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سحر' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - سحر زدگی کی کیفیت پیدا کر دینے والا، جادو کرنے والا، فسوں گر۔
"آج بھی لوگ اس کتاب کو پڑھتے ہیں اور آزاد کے سحر کار قلم کی داد دیتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٨ )