سخاوت مند

( سَخاوَت مَنْد )
{ سَخا + وَت + مَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سخاوت' کے ساتھ 'مند' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٥ء سے "ترانۂ موسیقار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : سَخاوت مَنْدوں [سَخا + وَت + مَن + دوں (و مجہول)]
١ - سخی، فیاض۔
"پھوپھی کی مدت قیام تک وہ آگے ہی کی طرح مہذب مودب اور سخاوت مند ظاہر ہوئی۔"      ( ١٩٠٥ء، ترانۂ موسیقار، ١٦ )