سخت دن

( سَخْت دِن )
{ سَخْت + دِن }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سخت' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم 'دن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٥ء سے "مونس، مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : سَخْت دِنوں [سَخْت + دِنوں (و مجہول)]
١ - مصیبت کے دن، مشکلات کا زمانہ۔
 ایسے دن سخت کچھ آئے کہ نہ اُن پر سے ٹلے نامراد اٹھ گئے دنیا سے نہ پھولے نہ پھلے      ( ١٨٧٥ء، مونس، مراثی، ٢٢٢:٣ )