سخت سست

( سَخْت سُسْت )
{ سَخْت + سُسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سخت' کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'سست' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٨٤ء سے "جنگ نامۂ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ناملائم، درشت، ملامت آمیز۔
"افلاطون کو تو وہ اس کے فلسفہ تصوریت کی بنا نہایت سخت و سست الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، تخلیقات و نگارشات، ٢٤١ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ڈانٹ ڈپٹ، لعنت ملامت، لعن طعن۔
"مولانا اپنی عادت کے موافق اس پر بہت بگڑے اور جواب میں بہت سخت سست لکھا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند، ہمعصر، ٨٩ )