سخت کوش

( سَخْت کوش )
{ سَخْت + کوش (و مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سخت' کے ساتھ 'کوشیدن' مصدر سے صیغہ امر 'کوش' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - سخت کوشش کرنے والا، جدوجہد کرنے والا، محنت و مشقت کرنے والا، محنتی۔
"یہ لوگ سخت کوش مسلمان ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، قلمرو، ٦٥ )