سخن رس

( سُخَن رَس )
{ سُخَن + رَس }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سخن' کے ساتھ 'رسیدن' مصدر سے صیغہ امر 'رس' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٨٠ء سے "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بات کو سمجھنے اور اس کی تہ کو پانے والا، سخن فہم، زبان شناس، سخن شناس۔
"اکثر حضرات اپنے آپ کو زبان دان خواہ اہل زبان اور صاحب مذاق سلیم و سخن رس جانتے ہیں۔"      ( ١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ١٥٩ )
  • Intelligent
  • penetrating;  attending to what is said;  eloquent