اتنا سا

( اِتْنا سا )
{ اِت + نا + سا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'اِتْنا' کے ساتھ 'سا' حرف تشبیہ کا استعمال کیا گیا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - بہت تھوڑا، قلیل مقدار میں۔
 پرسوں سے ترپتا ہوں میں بسمل نہیں ہوتا اتنا سا مرا کام بھی قاتل نہیں ہوتا      ( ١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ١٠ )
٢ - بہت چھوٹا، جسامت یا عمر میں کم۔
 نظر میں جو اتنے سے آتے ہیں بہت دور چکر لگاتے ہیں یہ      ( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ٣ )