سجادۂ تعظیمی

( سَجْادَۂِ تَعْظِیمی )
{ سَج + دَہ + اے + تَع + ظی + می }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سجدہ' کے بعد ہمزہ زائد لگا کر کسرہ صفت بڑھانے کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعظیم' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠٦ء سے "الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ سجدہ جو ازراہ تعظیم کسی مرشد یا ولی کو کیا جائے، تعظیم کے لیے سر کو جھکانے یا زمین پر پیشانی ٹیکنے کا عمل۔
"سجدہ تعظیمی پچھلی شریعتوں میں جائز تھا۔"      ( ١٩٦٩ء، معارف القرآن، ١٣٠:١ )