سجیلا پن

( سَجیلا پَن )
{ سَجی + لا + پَن }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سجیلا' کے ساتھ 'پن' لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٣٦ء سے "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : سَجِیلے پَن [سَجی + لے + پَن]
جمع   : سَجِیلے پَن [سَجی + لے + پَن]
١ - خوشنمائی، خوبصورتی۔
"سجیلا پن، تراشیدگی، سجل پن. یہ وہ محاسن ہیں جو فنون لطیفہ کو محبوب اور انبساط آفریں بناتے ہیں۔"      ( ١٩٥٨ء، تنقیدی نظریات، ٢٣٨ )