سچل

( سَچَّل )
{ سَچ + چَل }
( سنسکرت )

تفصیلات


سَچّ  سَچَّل

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سچ' کے ساتھ 'ل' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٠٢ء سے "نقلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بالکل درست، واقعی، ٹھیک ٹھیک؛ سچ بولنے والا، دیانتدار، راست گو، صادق القول۔
"کیونکہ آپ ہمیشہ سچ بولنے والے تھے لہٰذا سچو یا سچل (دیانتدار) کے نام سے مشہور ہوئے۔"      ( ١٩٧٤ء، سچل سرمست، ٧٥ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - روپے کی شرط، قماربازی۔
"کیوں باؤ جی سچل کھیلتے تو البتہ آج سو روپے دینے آتے۔"      ( ١٨٠٢ء، نقلیات، ٥٠ )
  • True