سحر آگیں

( سِحْر آگِیں )
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + آ + گِیں }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سحر' کے بعد 'آگیں' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٣٨ء سے "گلزار نسیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جادو سے بھرا ہوا، سحر کر دینے والی کیفیت سے معمور۔
"فضا جلالوی مرحوم سحر آگیں لحن کے حامل تھے۔"      ( ١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٩ستمبر، ٣ )