سحربیاں

( سِحْربَیاں )
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + بَیاں }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سحر' کے ساتھ عربی ہی سے ماخوذ اسم 'بیاں' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٢ء سے "مرآۃ الغیب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - پر تاثیر تقریر کرنے والا، جس کے کلام یا بیان میں سحر کی تاثیر ہو۔
"ان کی تعریف کرتے ہوئے، یہ جملے لکھے ہیں، جامع الکمالات، عملی سیاست دان، ایک نکتہ رس مفتن، ایک سحر بیاں خطیب۔"      ( ١٩٧٠ء، برش قلم، ٧٦ )