سحر بیانی

( سِحْر بَیانی )
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + بَیا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ مرکب 'سحر بیاں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٥١ء سے "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - خوش بیانی، جادُو بیانی۔
"اپنی سحر بیانی سے اس نے سارے سامعین پر جادو سا کر دیا تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٤٠ )