سحر گہی

( سَحَر گَہی )
{ سَحَر + (فتحہ س مجہول) + گَہی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سحر' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'گاہی' کی تخفیف 'گہی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٥٧ء سے "سحر (امان علی)، ریاض سحر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سحری، رمضان میں صبح صادق کے وقت کا کھانا۔
"ارے میاں اگر روزہ نہ رکھیں تو سحر گہی بھی نہ کھائیں۔"      ( ١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٢٠، ٢:٣ )
  • Food eaten by Muhammads a little before dawn during the fast of ramazan