کتاب و سنت

( کِتاب و سُنَّت )
{ کِتا + بو (و مجہول) + سُن + نَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق دو اسما بالترتیب 'کتاب' اور 'سُنّت' کو حرفِ عطف 'و' کے ذریعے ملا دینے سے مرکب عطفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - قرآن پاک و احادیثِ نبوی، احکام قرآنی اور سنتِ رسولۖ، قرآن کے احکامات و حضورۖ کے ارشادات پر مبنی راہِ عمل، شریعتِ اسلامی۔
"وہ ایک روشن خیال بادشاہ تھا جو کتاب و سنت کے مطابق اصلاحِ مذہب کرنا چاہتا تھا۔"      ( ١٩٥٩ء، مقالاتِ برقی (سید حسن، برقی)، ١٩٧ )