کتاب ہدی

( کِتابِ ہُدیٰ )
{ کِتا + بے + ہُدا (ا بشکل ی) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'کتاب' کو کسرۂ اضافت کے ذریعے اسی باب سے مشتق اسم 'ہُدی' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٧٩ء کو "مُسَدّسِ حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - ہدایت والی کتاب، کلامِ پاک، قرآن پاک۔
 یہ پہلا سبق تھا کتابِ ہدُیٰ کا کہ ساری خدائی ہے کنبہ خدا کا      ( ١٨٧٩ء، مُسَدّسِ حالی، ٥٢ )