عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم 'کتاب' کی جمع 'کتب' کو کسرۂ صفت کے ذریعے اسی باب سے مشتق صفت 'اَرْبَہ' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٦ء کو "تحفۃ السعادت" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - چار آسمانی کتابیں جو انبیا علیہ السلام پر بذریعہ وحی نازل ہوئیں (1) زبور (حضرت داؤد پر) (2) توریت (حضرت موسیٰ پر) (3) انجیل (حضرت عیسٰی پر) اور (4) قرآن پاک (حضرت محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر)۔
"اس نے کتبِ اربعہ کی تلاوت کی۔"
( ١٨٩٦ء، تحفۃ السعادت، ٦١ )