باکسر

( باکْسَر )
{ باک + سَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Box  باکْسَر

انگریزی زبان میں مصدر (To Box) سے اسم فاعل مشتق ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٧ء میں روزنامہ 'جنگ' کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : باکْسَرز [باک + سَِر]
جمع غیر ندائی   : باکْسَروں [باک + سَروں (و مجہول)]
١ - مکوں سے مقابلہ کرنے والا کھلاڑی، مکے باز، باکسنگ کرنے والا شخص۔
"باکسروں کا وزن ١٦ مارچ کو چھ بجے شام کے پی ٹی گرائونڈ پر لیا جائے گا۔"      ( ١٩٦٧ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٣ مارچ، ١٥ )
  • boxer