کتبہ نویسی

( کَتْبَہ نَوِیسی )
{ کَت + بَہ + نَوی + سی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کتبہ' کے بعد فارسی مصدر 'نوشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نویس' بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اسکے بعد 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "صحیفہ خوش نویساں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ کتابت ]  کتبہ لکھنا، کتبہ نگاری۔
"کاپی نویسی کے علاوہ وصلی نویسی اور کتبہ نویسی بھی خوب کرتے تھے۔"      ( ١٩٦٣ء، صیحفہ 'خوش نویساں' ٢٦٥ )