کپکپاہٹ

( کَپْکپاہَٹ )
{ کَپ + کَپا + ہَٹ }
( پراکرت )

تفصیلات


کَپْکَپانا  کَپْکپاہَٹ

پراکرت سے ماخوذ اسم کانپ کی تخفیف 'کپ' یہ تکرار لا کر اسکے بعد 'اہٹ' لاحقہ کیفیت لگانے سے متشکل ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "اجلے پھول" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : کَپْکَپاہَٹیں [کَپ + کَپا + ہَٹیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : کَپْکَپاہَٹوں [کَپ + کَپا + ہَٹوں (و مجہول)]
١ - کپکپانے کی کیفیت، تھرتھری، رعشہ، لرزہ، کپکپی۔
"اس پر صرف سردی کی کپکپاہٹ طاری تھی۔"      ( ١٩٨٣ء، اجلے پھول، ٨٨ )