کتے کی دم

( کُتّے کی دُم )
{ کُت + تے + کی + دُم }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کُتّا' کی واحد غیر ندائی 'کُتّے' کو سنسکرت حرف اضافت 'کی' کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم 'دُم' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٨٩ء کو "دیوان عنایت و سفلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ شخص جس پر فہمائش اثر نہ کرے؛ کم فہم، کج طبع، ہٹ دھرم۔
 کہیں کُتے کی دم سیدھی ہوئی ہے عدُو کو ہے عبث خواہش طلا کی      ( ١٨٨٩ء، دیوان عنایت و سفلی، ٨٩ )