باکس آفس

( باکْس آفِس )
{ باکْس + آ + فِس }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں دو اسما (Box) اور (Office) پر مشتمل مرکب ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں روزنامہ 'جنگ' کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سینما یا تھیٹر وغیرہ کا وہ دفتر جو کہانیوں کی خریداری کا ذمہ دار ہوتا ہے۔
"دو بنگالی لوک کہانیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں مگر باکس آفس کے معیار پر پوری نہ اتر سکیں۔"      ( ١٩٦٦ء، روزنامہ جنگ، کراچی، ١٨٩:٣٠، ٥ )
  • box office