کثیرالاشغال

( کَثِیرُالْاَشْغال )
{ کَثی + رُل (ا غیر ملفوظ) + اَش + غال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کَثِیر' کے بعد عربی حرفِ تخصیص 'ال' اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع 'اَشغال' لانے سے مرکب توصیفی بنا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٤ء کو "مقالاتِ شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بہت سے کاموں میں لگا رہنے والا، بہت زیادہ مشغول۔
"وزارت کے کثیرالاشغال وقت میں بھی بوعلی سینا کی خدمت میں مستعد طلبا کا ایک گروہ حاضر رہتا تھا۔"      ( ١٩١٤ء، مقالاتِ شبلی، ٨٣:٢ )