کثیرالاحباب

( کَثِیرُالْاَحْباب )
{ کَثی + رُل + اَح + باب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کَثِیر' کے بعد عربی حرف تخصیص 'ال' اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع 'اَحْباب' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٦٧ء کو "خطوطِ غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بہت سے دوست رکھنے والا، وہ شخص جسکے دوست بہت زیادہ ہوں۔
"میں بعین عنایتِ الہی کثیر الاحباب ہوں۔"      ( ١٨٦٧ء، خطوطِ غالب، ٤٦٢ )