کثیرالاضلاع

( کَثِیرُالْاِضْلاع )
{ کَثی + رُل (ا غیر ملفوظ) + اِض + لاع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کثیر' کے بعد عربی حرف تخصیص 'ا ل' اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم جمع 'اضلاع' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - [ ہندسہ ]  کئی ضلعوں با خطوطِ مستقیم سے گھری ہوئی چار سے زیادہ خطوط والی شکل، وہ جس کے بہت سے پہلو ہوں۔
"غزل کو ترقی رود کی اور عنصری نے دی، لیکن محبت، محبوب اور تراب کے مثلث کو کیثرالاضلاع بنانے میں سنائی اور دوسرے صوفی شعراء نے حصہ لیا۔"      ( ١٩٨٧ء، تنقید و تحقیق، ١٢٧ )