کثیر اللسان

( کَثِیرُ اللِّسان )
{ کَثی + رُل (ا، ل غیر ملفوظ) + لِسان }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کثیر' کے بعد عربی حرف تخیص 'ا ل' اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم 'لسان' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٨٨ء "قومی زبان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کئی زبانیں جاننے والا، متعدد زبانوں کا عالم۔
"ڈاکٹر صاحب کثیر اللسان بھی ہیں اور فارسی پر تو وہ سند ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٢٧ )